Today Trending

ads header

Saturday, March 23, 2024

اگر یوٹیوب کا صرف ایک نکتہ سمجھ جائیں تو آپ کا یوٹیوب چینل سو فیصد کامیاب ہو جائے گا

 اگر آپ یوٹیوب کا کوئی کورس نہ کریں، کچھ اور نہ سیکھیں صرف ایک نکتہ سمجھ جائیں تو آپ کا یوٹیوب چینل سو فیصد کامیاب ہو جائے گا۔ یوٹیوب نے اپنے ایلگورتھم کی بنیاد اسی ایک نکتے پر رکھی ہے۔


وہ نکتہ یہ ہے کہ یوٹیوب پ


ر آپ اپنا مواد دلچسپ انداز میں پیش کریں۔ دلچسپ اس طرح کہ جو بھی شخص ویڈیو دیکھنا شروع کرے وہ اسے چھوڑ نہ سکے اور زیادہ سے زیادہ اس ویڈیو کو دیکھے۔ اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ آئندہ بھی آپ کی ویڈیوز میں دلچسپی لیتا رہے۔


اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ معلومات کو ایک طرح سے کہانی کے انداز میں پیش کریں۔ کہانی سے یہ مراد نہیں کہ پورا افسانہ لکھ دینا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس میں ایسی ہی دلچسپی ہو جیسی کہانی میں ہوتی ہے۔ 


ویور کی دلچسپی پہلے تیس سیکنڈ میں پیدا کرنا ضروری ہے۔ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ ستر فیصد ویورز پہلے تیس سیکنڈ میں فیصلہ کرتے ہیں کہ انہوں نے ویڈیو آگے دیکھنی ہے یا نہیں۔


اس لیے تمہید نہ باندھیں، کوئی میوزک وغیرہ نہ چلائیں، واقعے کا پس منظر نہ بیان کریں۔ تیس سیکنڈ میں ویور کو ویڈیو سے باندھ لیں۔ اس کے لیے اپنا تخیل استعمال کریں۔ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ اس کے بعد بھی مواد اس طرح پیش کرتے جائیں کہ ویڈیو دیکھنے والا چاہے بھی تو ویڈیو کو نہ چھوڑ سکے۔ 


اگر آپ کے پاس مواد پانچ منٹ کا ہے تو اسے دس منٹ تک پھیلانے کی کوشش نہ کریں۔ مواد دو منٹ کا ہے تو اسے پانچ منٹ کا نہ بنائیں۔ 


دیکھو سنو جانو نام کے چینل سے آپ واقف ہوں گے۔ وہ فیصل وڑائچ کا کامیاب چینل ہے۔ فیصل وڑائچ نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے سٹوری ٹیلنگ کی ٹیکنیکس بتائی تھی۔ یوٹیوب پر وہ انٹرویو سرچ کر کے اسے توجہ سے دیکھیں۔


دنیا میں جو بندہ بھی یوٹیوب سے پچاس لاکھ سے اوپر کما رہا ہے، اس کی ایک ہی خصوصیت ہے۔ وہ اپنے مواد کو دلچسپ انداز میں پیش کرتا ہے۔


اس لیے پہلے ریسرچ کر کے معلومات اکٹھی کریں۔ پھر سکرپٹ لکھیں، اس میں بار بار تبدیلیاں کریں، خودپسندی کو توڑ کر اپنی ذات سے باہر نکلیں اور ایک عام سے ویور بن جائیں اور پھر سکرپٹ کو اس کی نظر سے دیکھیں۔


یوٹیوب صرف اوسط واچ ٹائم پر چینلز کو کامیاب اور ناکام کرتا ہے۔ اگر دس منٹ کی ویڈیو کا اوسط واچ ٹائم ایک منٹ ہے تو سمجھیں آپ کی محنت ضائع ہو گئی۔ وہ چینل کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔


اس لیے اپنی ہر ویڈیو کا اوسط واچ ٹائم چیک کرتے رہا کریں۔ اگر وہ کم ہے تو سمجھ جائیں کہ آپ نے ویڈیو کو دلچسپ نہیں بنایا اور لوگ ویڈیو شروع کر کے اسے جلد چھوڑ جاتے ہیں۔ اگلی ویڈیوز پر مزید محنت کریں۔


روزانہ ویڈیو بنانے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں، دو ہفتے میں ایک ویڈیو بنائیں لیکن اس پر محنت کریں۔ اس کی ایڈیٹنگ پر توجہ دیں۔ اسے سنواریں، سجائیں۔ تھمب نیل دلچسپ بنائیں۔

Friday, March 22, 2024

مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی

مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی

 ہونے کی خبریں ۔۔جانیےحقیقت
ظارق جمیل،حادثہ،خبر،حقیقت: 
مولانا طارق جمیل

(ما نیٹرنگ ڈیسک) عالم دین اور معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق چلنے والی خبروں سے متعلق حقا ءق سامنے آگءے،خبریں جھوٹی اور بے بنیاد نکلیں۔ تفصیلات کے مٍطابق مولانا طارق جمیل کے فیس بک اکاونٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ان کے حادثے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔سوشل میڈیا اکاونٹ پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ الحمد للہ، مولانا بالکل ٹھیک اور خیر و عافیت سے ہیں۔ یا د رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔